Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی اہم پیش رفت،سویٹزرلینڈ حکومت کیساتھ میوزیم کے شعبے میں معاہدہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے میوزیم کے شعبے میں سویٹزرلینڈحکومت کیساتھ وفاقی حکومت کے مفاہمتی یاداشت کے تحت ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق پشاورمیوزیم میں موجود بڑا بدھا سویٹزرلینڈکے رائٹبرگ میوزیم زورچ (Rietberg Museum Zurich)میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا یہ نمائش 3ماہ سے زیادہ تک جاری رہے گی تاہم اس دوران بدھا کی انشورنس 20ملین ڈالر کی گئی ہے جس کے ٹوٹنے اور خراب ہونے والی صورت میں یہ رقم محکمہ میوزیم خیبرپختونخوا کو دی جائے گی ، معاہدہ کی مدت 3ماہ 18 دن ہے ،اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور سویٹزرلینڈ حکومت کے مابین میوزیم کے شعبے میں مشترکہ تحقیقاتی پروگراموں کے تبادلے ،نوجوان محققین کی صلاحیتوں کو بروکار لانے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ، خیبرپختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے سویٹزرلینڈ حکومت کے رائٹبرگ میوزیم زورچ کیساتھ مذہبی سیاحت کے فروغ اور خیبرپختونخوا کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے سویٹزرلینڈ میں ہونے والی نمائش میں بدھا رکھنے کامعاہدہ کیا ہے یہ بدھا سویٹزرلینڈ میں ہونے والی نمائش میں اپنے سائز کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے گا،محکمہ سیاحت ومیوزیم خیبرپختونخوا حکومت اور رائٹبرگ میوزیم زورچ سویٹزرلینڈ کے مابین اس معاہدے پر دستخط ہوئے ،معاہدے پر دستخط سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثار قدیمہ ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا محمد طارق اور رائٹبرگ میوزیم زورچ کے ڈائریکٹرالبرٹ لٹز(Mr. Albert Lutz) نے کئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت و میوزیم خیبرپختونخوا محمد طارق نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے معاہدے میں پہل کی اور اس معاہدے سے صوبہ میں سیاحوں کو ان کے مذہبی مقامات کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی،معاہدے کے موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ و ادبی ڈویژن انجینئر عامر حسن اورڈائریکٹر جنرل آثارقدیمہ و میوزیم اسلام آبادسید جنید اخلاق موجود تھے ۔
TCKP mou for museam developmnet2


شیئر کریں: