Chitral Times

Feb 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان یوگاکونسل کے تعاون سےچترال یونیورسٹی میں ورکشاپ کا اہتمام

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) یونیورسٹی آف چترال طلبہ و طالبات کی جامع تعلیم و تربیت کیلے کثیرالجہتی اقدامات کررہی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان یوگاکونسل کے تعاون سے پچھلے دنوں جامعہ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس سے کونسل کے جنرل سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ خالد علیزئی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو یوگاکے انسان کی جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان یوگا کونسل جامعہ چترال کے اشتراک سے مستقبل میں بھی پروگرام ترتیب دیتارہے گا۔ ورکشاپ سے یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹرتاج الدین ، ڈائیریکٹر ایکیڈیمکس ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈپٹی ڈائیریکٹر کیو۔ ای۔ سی یاسرعرفات نے بھی ہم نصابی سرگرمیوں کی تعلیمی افادیت کے حوالے سے خطاب کیا۔
uoch chitral22


شیئر کریں: