Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے چار ماہ پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کی روشنی میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے چار ماہ پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 14ارب روپے سے زائد مالیت کی 7ہزار 63کنال سرکاری اراضی واہگزار کرائی دی گئی ہے جبکہ2لاکھ 17ہزارکنال زمین سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔اسی طرح چھ ہزار ایک سو چودہ دیوانی مقدمات نمٹائے گئے جبکہ 134محکمانہ مقدمات کوباہمی تصفیہ و رضامندی سے حل کیا گیا۔صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں کی زیر نگرانی 274کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی جانب سے 2559شکایات سامنے لائی گئیں جن میں سے 1399شکایات پر فوری مثبت کارروائی کی گئی اور 772شکایات کو متعلقہ محکموں کو موثر کارروائی کے لئے ارسال کیا گیا۔اسی طرح عوامی سہولت کے لئے بنایا گیا سٹیزن پورٹل پر ممبرز کی تعداد 95ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔پورٹل پر عوام کی جانب سے 16ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 12ہزار شکایات کو مکمل طور پر نمٹا دیا گیا اور باقی ماندہ شکایات کو متعلقہ محکمہ جات کو ضروری کاروائی کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دقت طلب 14عوامی ضروریات کے حصول کو سہل ترین بنانے کے لئے بھی تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں قابل ذکر گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل کا اجراء ایک ہی دن میں گاڑی کی رجسٹریشن ،کالجوں میں آن لائن داخلہ ،طلباء کو گھر پر ہی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی ،آفات میں اموات کی صورت میں لواحقین کو فوری معاوضوں کی ادائیگی ،ملکیتی جائیداد امور کو قلیل وقت میں نمٹانا ،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تیز بھرتی ،ریسکیو1122کا دیگر اضلاع تک دائرہ کار بڑھانا ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں کا آن لائن رجسٹریشن سسٹم ،فارمیسی لائسنس اجراء کی کمپیوٹرازیشن ،شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور راستوں کے تعین کے لئے ایپ متعارف جیسی سہولیات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 1035غیر قانونی کرش پلانٹوں کو سربمہر کیا گیا جبکہ قانونی ضابطے پورے کرنے پر 447پلانٹس کے لئے لائسنس کا اجراء کیا گیا۔اسی طرح صوبہ بھر میں تقریباً 7ہزار صاف پانی کے ٹینکیوں کی صفائی و کلورینیشن ممکن بنائی گئی اور مختلف مقامات سے 708غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے گئے۔


شیئر کریں: