Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینئرممبربورڈ آف رویونیوکے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام انجمن پٹواریاں کاہڑتال جاری رکھنے کااعلان

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)انجمن پٹواریان وقانونگویان خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات قادرامان نے ایک پریس ریلیزکے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انجمن پٹواریان وقانونگویاں کے مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگرشدیداحتجاج کیا جائے گا۔جس کی تمام ترذمہ داری وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اورصوبائی حکومت پرعائدہوگی۔
گذشتہ دن سینئرممبربورڈآف رویونیوخیبرپختونخوانے انجمن کے صوبائی صدرمحمدخان سواتی ،مکمل شاہ ،محمدحنیف جدون،تراب شاہ ثناء اللہ خان ،شیربہارخان اوردیگرنمائیدوں کے ساتھ چارگھنٹے طویل مذاکرات کئے ۔مذاکرات میں کمشنر ہزارہ ڈویژن ،کمشنر ملاکنڈ،کمشنر پشاوراورسیکرٹری بورڈآف رویونیونے SMBRکی معاونت کی ۔لیکن حکومتی ٹیم نے انجمن کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے اعلان پرانجمن کے نمائیدوں نے واضح کیاکہ جب تک صوبائی حکومت انجمن کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کرتی اس وقت تک شدیداحتجاج جاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ انجمن پٹواریان وقانونگویان کے سیکرٹری اطلاعات نے تمام اضلاع کے صدورکوہدایت کی کہ اپنی شدیداحتجاج جاری رکھیں۔انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کاذمہ دارحکومتی ہٹ دھرمی قراردیا۔کیونکہ حکومت نے پٹواریوں کے جائزمطالبات تسلیم نہ کرکے جمہوری روایات کوپامال کیاہے لہذاصوبے کے تمام اضلاع میں شدیداحتجاج جاری رہیگا۔


شیئر کریں: