Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمائدین ایون کا اجلاس، صوبائی اسمبلی کی نشست کو ختم کرنے کے خلاف تحریک کا آغاز ،

Posted on
شیئر کریں:

ایون ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ روز مجیب الرحمن ناظم وی سی ایون کے زیر صدرات عمائدین ایون کا ایک اہم اجلاس ایون میں منعقد ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی۔ اور اس فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کیا گیا۔

اجلاس میں اس فیصلے کو چترال کی ترقی کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔ چترال صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہے ۔ جبکہ حالیہ دنوں میں چترال کو دو ضلعوں میں منقسم کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں عوام ایون چترال چیمبر آف کامرس اور سی سی ڈی این کے گزشتہ دنوں کئے گئے اعلان اور فیصلوں کی حمایت کرتی ہے ۔ اور اس سلسلے میں چترال کے عمائدین کے کئے گئے واجتماعی کوشش کیلئے ہر قسم کی قربانی دیگی۔ اجلاس سے عنایت اللہ اسیر ، خیر الاعظم ، رحمت الہیٰ ، عبد الوہاب ، مجیب الرحمن ، نذیر احمد اور تجار یونین کے نمائندوں و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اور بازوں پر کالی پٹی باندھ کر تحریک کا باقاعدہ اغاز کیا گیا ۔ اور متنبہ کیا گیا کہ اگر صوبائی سیٹ کو بحال نہ کیا گیا تو لانگ مارچ ، الیکشن کا بائیکاٹ یا کوئی اور فیصلہ کیا گیا تو چترالی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ایون کے عوام شامل ہونگے۔ اجلاس میں چیمبر اف کامرس اینڈ سی سی ڈی این کی بروقت عمل پر ان کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
ayun councillor protest 3

ayun councillor protest 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7469