Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جاپانی پروفیسروں کا چترال یونیورسٹی میں بحیثت فارن فیکلٹی شمولیت

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) معروف جاپانی پروفیسرڈاکٹر تورونکاہارہ نے گذشتہ دنوں جامعہ چترال میں فارں فیکلٹی کی حیثیت سے شمولیت اختیارکی۔ مورخہ 13مارچ کو ڈاکٹر نکاہارہ نے جامعہ کے ہال میں ایک سیشن سے ” ریاضی میں جدید رجحانات “کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں جامعہ چترال کے طلبہ کے علاوہ آس پاس کے سرکاری وغیرسرکاری کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر نکاہارہ نے جاپان اور انگلستان میں سکالرشپ کے حصول کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔پروفیسر نکاہارا جن کاشمار ریاضی کی دنیاکے چند نامور ماہرین میں ہوتاہے آج کل یونیورسٹی آف جاپان کے پرروفیسر آف ساگا کے عہدے پرفائز ہیں۔اس کے علاوہ ایک دوسرے جاپانی پروفیسرڈاکٹر اوکازاکی بھی جلدہی یونیورسٹی آف چترال میں بحیثت فارن فیکلٹی شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ یوں دونوں پروفیسرز جامعہ چترال میں اعلیٰ سطحی تحقیق و تعلیم کے پروگراموں کاجلدہی آغاز کریں گے۔اس کے ساتھ جامعہ چترال پاکستان کی تیسری یونیورسٹی بن جائیگی جہاں سنٹر فار ایکسلنس اِن میتھمیٹکس بنائی جارہی ہے۔


شیئر کریں: