Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ANP نے چترال سمیت باقی ماندہ حلقوں کیلئے قومی وصوبائی اسملبی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے نئی حلقہ بندیوں میں ہونے والے ردو بدل کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے باقی ماندہ حلقوں کیلئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین پارلیمانی بورڈ امیر حیدر خان ہوتی نے کی، درخوستیں مورخہ13مارچ تا31مارچ بمعہ فیس سیکرٹری پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی،دریں اثنا قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص ، خواتین اور اقلیت کی نشستوں کیلئے بھی خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں مقررہ تواریخ کے دوران جمع کرا سکتے ہیں ، تاہم واضح رہے کہ جن امیدواروں نے اس سے قبل درخواستیں جمع کرائی ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں،باقی رہ جانے والے حلقوں میں پی کے1چترال، پی کے4سوات، پی کے8سوات، پی کے11اپر دیر، پی کے13لوئر دیر ،پی کے15لوئر دیر، پی کے25کوہستان ، پی کے26کوہستان،پی کے27کوہستان،پی کے30،31اور33مانسہرہ ، پی کے 36،37اور 38ایبٹ آباد،پی کے40ہری پور، پی کے43صوابی ، پی کے50مردان، پی کے56اور60چارسدہ،پی کے63نوشہرہ ، پی کے68،71،72ا،73،77اورپی کے79پشاور ، پی کے80کوہاٹ ، پی کے84ہنگو ، پی کے86کرک، پی کے 88اور89بنوں ،پی کے91اور92لکی مروت ،پی کے96 ،,97 98اورپی کے99ڈی آئی خان کے حلقے شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے باقی ماندہ حلقوں میں این اے ون چترال، این اے2,، 3،4سوات ، این اے11کوہستان،این اے12بٹگرام،این اے13مانسہرہ، این اے14مانسہرہ تورغر، این اے15اور16ایبٹ آباد، این اے17ہری پور،این اے18صوابی، این اے22مردان، این اے23چارسدہ,این اے25نوشہرہ، این اے27،28،29اور30پشاور، این اے32کوہاٹ، این اے34کرک، این اے35بنوں ، این اے36لکی مروت، این اے37ٹانک،این اے 38اور39ڈی آئی خان ، این اے40اور41باجوڑ ایجنسی، این اے 44خیبر ایجنسی، این اے46کرم ایجنسی،این اے 47 اورکزئی ایجنسی جبکہ این اے48شمالی وزیرستان شامل ہیں۔


شیئر کریں: