Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت:‌SAP اساتذہ مستقلی صوبائی حکومت ،خصوصاََ وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری کا بڑا کارنامہ ہے..زاہد پروین

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)SAPٹیچرز ایسوسی ایشن خواتن وینگ ضلع نگر کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت زاہدہ پروین منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ضلع نگر سے خواتین اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔زاہدہ پروین نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ SAP اساتذہ مستقلی صوبائی حکومت خاص طور پر وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری کا بڑا کارنامہ ہے۔ہم ضلع نگر کے اساتذہ وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری تمام وزراء اور ارکان اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔پسماندہ علاقوں میں2عشروں سے خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو بنیادی حق دیکر واقعی غریب پروری اور علم دوستی کی ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔جو سابقہ حکومتوں کو نصیب نہ ہوسکی۔ہم اساتذہ اور طلباء و طالبات اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر قوم کے ننھے منھے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیکر اپنے پیشے پر کوئی حرف آنے نہیں دینا چاہتے زاہدہ پروین نے خواتین ونگ گلگت بلتستان کا اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ مسلسل جدوجہد کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور اساتذہ کو مطمئن رہنے اور ایسوسی ایشن کی ہر حکم کی تعمیل پر زور دیا۔

دریں‌اثنا سیپ اساتذہ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر غلام اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوں تو ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمیشہ SAP اساتذہ کی حمایت کی ہے لیکن صحافی برادری کا کردار سب سے اہم اور منفرد رہا ہے۔گلگت بلتستان میں مظلوموں کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے کا واحد ذریعہ میڈیا ہے۔آج سیپ اساتذہ کو حقوق مل رہے ہیں تو اس میں مقامی اخبار اور مقامی صحافی برادری کا SAP اساتذہ مستقلی مسلے پر خصوصی توجہ اور اہمیت دینے کی بدولت ہے۔کچھ اخبار اور کچھ صحافی برادران کی خدمات کو تو ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے گلگت بلتستان نے1464اساتذہ اور طلباء و طالبات آپ سب کے ناقابل فراموش خدمات اور احسانات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آج وہ وقت آپہنچا ہے کہ بے لوث خدمت کرنے والوں کو وہ عزت و مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
7373