Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر چترال نے ایون نالہ سے ملبہ اور پھتر ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے اتوار کے روز این جی او ایکٹڈ کے زیر نگرانی نالہ ایون کے دھانے پر جمع شدہ سیلابی ملبہ اور پتھر ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ اور موقع پر موجود متاثرین اور علاقے کے عمائدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایکٹد کے کو آرڈنیٹر صادق آمین اور انجینئر شاہ حسین نے کام سے متعلق بریفنگ دی ۔ اور کہا ۔ کہ ملبہ ہٹانے کے کام کا بڑا حصہ ہو چکا ہے اور باقیماندہ کام مقررہ میعاد کے اندر ملبہ مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ملبہ کو پندرہ سو سے چار ہزار فٹ کے فاصلے پر لے جا کر دریا کے کناروں پر ڈمپ کیا جارہاہے ، جس سے دریاء کی طغیانی کے دوران زمین کی مزید کٹائی روکنے میں مدد لے گی ، مقامی عمائدین نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا ۔ کہ سیلاب کی وجہ سے ایون کا خوبصورت علاقہ مکمل طور پر ڈیم بن کر غیر محفوظ ہو گیا تھا ۔ اور دریائے چترال پر بنے اس مصنوعی ڈیم کو کھولنے اور جگہے کو آیندہ کیلئے صاف کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے بھی دو مرتبہ بھاری فنڈ خرچ کئے گئے ۔ مگر مطلوبہ نتائج بر آمد نہ ہو سکے ۔ اب پی ڈی ایم اے کے تعاون سے ایکٹڈ نے انتہائی مختصر عرصے میں جو کام کیا ہے ۔ وہ قابل تعریف ہے ۔ اور علاقے کے متاثرین کا ایکٹڈ کے کام پر مکمل طور پر اعتماد اور اطمینان ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر اسی قسم کا کام حکومتی فنڈ سے کیا جاتا ۔ تو شاید مزید فنڈ خرچ کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایکٹڈ جس دیانتداری سے کام کر رہا ہے ۔ وہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہے ۔ اس لئے آیندہ بھی اسی قسم کے کام ہوں ، تو ایکٹڈ کے ذریعے کئے جائیں ۔ تاکہ فنڈ ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی لوگوں کی طرف سے کام پر اطمینان کرنے پر ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔ اور کہا کہ کمیونٹی کا اعتماد کسی بھی ادارے کیلئے سب سے بڑا سرمایہ ہوتا ہے۔
as ayun nala visit 1

as ayun nala visit 3


شیئر کریں: