Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام تیسری سالانہ ٹیک ویلی کانفرنس کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اور اس دور حکومت میں سیاحوں نے ریکارڈ صوبہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے آگے لایا جائے اور اس سیکٹر کی بدولت صوبہ کی معیشت کو مستحکم کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والی تیسری ٹیک ویلی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، عمرفاروق چیف ایگزیکٹیو ٹیک ویلی ایبٹ آباد، لاشلے اے پلفیشر چیف مارکیٹنگ آفیسر ہاشو گروپ، سینتھیاریٹی چی ، یوسف حسین سی ای او ایگنائٹ ، جنید اقبال منیجنگ ڈائریکٹر کریم پاکستان،ڈاکٹر اسد جمیل سی ای او فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد، جنید سلیم سی ای او تریپکار، ندیم حسین سی ای او پلینٹ این ، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید ،روسمیری ہلہوسٹ ڈائریکٹر برٹش کونسل اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے سیاحت سے متعلق منعقد ہونے والی تیسری سالانہ ٹیک ویلی کانفرنس کا موضوع سیاحت ، ٹریول اور ٹیکنالوجی تھا ، کانفرنس میں ترقی پذیر سیاحت میں کاروباری اداروں کے کردار پر گروپ کی شکل میں بحث ہوئی جبکہ دوسرے پینل میں کس طرح عوامی نجی شراکت داری اور مثبت سیاسی ماحول نظام پاکستان میں سیاحت کو بڑھا سکتی ہے پر بحث ہوئی ، کانفرنس میں شریک شرکاء نے ایڈونچر ٹریول سے متعلق اہم خیالات کا تبادلہ کیااور ساتھ ہی مختلف ایکو ٹورازم ، کاروباری اداروں کی سیاحت میں شراکت داری اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان نے کہاکہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں ، نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے کیمپنگ پاڈز کا پراجیکٹ شروع کیا جس میں صوبہ کے پانچ نئے سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز لگائے ہیں اور اب مزید دس نئے سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز لگائے جارہے ہیں جس کیلئے نئے مقامات کا تعین کرلیا گیا ہے اور اب باہر ممالک سے کیمپنگ پاڈز درآمد کرکے نصب کئے جائینگے ، اس کے علاوہ ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز نے صوبہ کے تمام اضلاع میں کام کا آغاز کردیا ہے جس میں ٹریول ایجنٹ ، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو رجسٹرڈ کیا جا رہاہے جس کا مکمل ڈیٹا بہت جلد مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر ڈال دیا جائے گا اس سسٹم میں صوبہ کے سیاحتی مقامات کی معلومات، ہوٹلز کی رجسٹریشن ، بکنگ سمیت ملک اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو معلومات اپنے موبائل فون پر باآسانی میسر ہوگی ۔
TCKP tak valley confrence 1

TCKP tak valley confrence 5

TCKP tak valley confrence 3

TCKP tak valley confrence 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7305