Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ جی بی SAPاساتذہ کی مستقلی کو جلد عملی جامہ پہنائیں گے، باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔۔ملکہ حبیبہ

شیئر کریں:

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ ) SAPٹیچرز ایسوسی ایشن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر ملکہ حبیبہ سینئر نائب صدر جینوا خاتون اور نائب صدر زینب خاتون نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں وزر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو خراج تحسین پیش کیاہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن ایک غیرت مند اور ایماندارشخصیت ہیں۔حافظ حفیظ الرحمن نے ہمیں بہنیں کہہ کر مسلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔آج ہمیں اس بات کی بہت ہی زیادہ خوشی ہے کہ ہمیں روڈ پر آنے کو نوبت آنے نہیں دیا اور ایک سچا حافظ قرآن اور غیرت مند بھائی ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔ہمیں یقین تھا کہ ہر صورت اساتذہ کی مستقلی کو عملی جامہ پہنائیں گے۔گلگت بلتستان کے تمام خواتین اساتذہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم تمام وزراء اور ارکان اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایسوسی ایشن وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔انشاء اللہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعدSAP اساتذہ ہر ضلعے میں خوشیاں منائیں گے۔SAPاساتذہ وزیر اعلیٰ کے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

پاکستان نے مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر احسان علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پچھلے منصوبے مکمل ہورہے ہیں اور نئے منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے اور سب سے اہم اور دیرینہ تعلیمی مسلہ جس پر سابقہ حکومتوں نے صرف جھوٹ پر مبنی سیاست کی۔وزیر اعلیٰ نےSAP اساتذہ کے مستقلی کا مسلہ حل کرکے ثابت کیا کہ ہماری پارٹی فیصلے دباؤ پر نہیں بلکہ علاقے کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھ کر کرتی ہے۔عوامی حلقوں8 میں اس اہم فیصلے کو بہت سراہا گیا ہے۔واقعی وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم نے کم وقت میں مشکل مسلے کا حل تلاش کرکے پارٹی کا نام روشن کیا ہے۔SAPاساتذہ کی بڑی قربانیاں ہیں۔ان کی مستقلی سے گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا اورSAPاساتذہ اور ان کے زیر سایہ طلباء و طالبات کو بھی بنیادی حقوق ملیں گے۔


شیئر کریں: