Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف جی انٹرکالج چٹورکھنڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز،پرنسپل اور طلبہ نے پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

اشکومن(نمائندہ چترال ٹائمز) ایف جی انٹرکالج چٹورکھنڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز،پرنسپل اور طلبہ نے پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔اس سلسلے میں کالج میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا،پرنسپل انٹر کالج چٹورکھنڈنے کالج کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔شجر کاری مہم میں ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ وطالبات نے بھر پور حصہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔درخت ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے طلبہ وطالبات اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحول کو انسان دوست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کالج کے مسائل کے حوالے سے پرنسپل نے کہا کہ فی الحال کالج کی عمارت زیر تعمیر ہے اسی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے،لیبارٹری کے سامان پہنچ چکے ہیں ،عمارت مکمل ہوتے ہی لیبارٹری کو چالو کیا جائے گا نیز ان کی کوششوں سے کالج کے لئے خصوصی گرانٹ کی منظوری ملی ہے ،آئندہ مالی سال کے آغا ز سے فنڈز فراہم کئے جائیں گے جس سے طلبہ کو فیس سے چھٹکارا ملے گا۔
chathorkhand shajarkari2


شیئر کریں: