Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحلیل ہونے کے قابل شاپرز متعارف کرنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال کی قیادت میں اگہی ریلی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں پولی تھین سے بنے ہوئے رنگ برنگی شاپرز تھیلوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ تحلیل ہونے کے قابل شاپرز متعارف کرکے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ضلعی حکومت کی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے جمعہ کے روز چیو بازار سے اتالیق بازار پولوگراونڈ تک اگہی مارچ کیا کہ اور عوام میں مفت تھیلے تقسیم کئے ۔ تحصیل میونسپل افیسر چترال قادر ناصر اور تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کے علاوہ معززیں شہر نے کثیر تعداد میں شریک رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کڑوپ رشت ، پی آئی اے چوک ، اتالیق بازار اور پولوگراونڈ میں موجود شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کے دشمن پولی تھین شاپرز کے استعمال کو فوری طور پر ترک کرکے ماحول دوست تھیلے استعمال کرنا شروع کردیں جس کے دیر پا اثرات نہ صرف ماحول پر بلکہ خود ان کے صحت پر مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے لیکن عوام کی بھر پور تعاون اور شرکت لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے پولی تھین شاپرز کا خاتمہ اولین مرحلہ ہے جبکہ شہر کے نمایان مقامات پر غلاظتوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف رکھنے کے لئے سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عمل شروع کردیا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہورہے ہیں۔

awarness rally against polythene bags lead by AC sajid nawaz chitral 2
awarness rally against polythene bags lead by AC sajid nawaz chitral 6

awarness rally against polythene bags lead by AC sajid nawaz chitral 5

awarness rally against polythene bags lead by AC sajid nawaz chitral 4

awarness rally against polythene bags lead by AC sajid nawaz chitral 3

 


شیئر کریں: