Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہاشو فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) ہاشو فاونڈیشن چترال کے زیر اہتمام چترال یونیورسٹی میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی اہلیہ ملیحہ معین تھیں۔ صدارت ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کی۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکرکے خواتین ، یونیورسٹی فیکلٹی ، ورکنگ ویمن اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے بے غیر انسانیت کا لفظ نامکمل ہے ۔ اور معاشرے کی زینت اور ترقی خواتین کے بے غیر ادھوریہے ۔ انھوں نے کہاکہ آج کی ترقیافتہ دنیا خواتین خصوصا ورکنگ ویمن کی بدولت آباد ہے ۔ ہمیں معاشرے میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔ تاکہ معاشرے میں تواز ن برقرار رہ سکے۔ انھوں نے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسلامی روایات اور اقدار کا خیال رکھتے ہوئے معاشی اور سماجی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام میں سب سے زیادہ حقوق خواتین کو دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چترالی بچیوں میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔ انھیں صرف مواقع کی کمی ہے ۔ صدر مخفل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ چترال کو قشقار بھی کہا جاتا ہے ۔ اور چترال کے بارے میں مشہور کہاوت ہے کہ چترال عورت آباد یعنی چترال کی تعمیر و ترقی میںیہاں کے خواتین کا بڑا ہاتھ ہے ۔ اس سے پہلے ہاشو فاونڈیشن کے قائمقام پروگرام منیجر نظام علی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ہاشو فاونڈیشن کے مس ماجدہ خان نے چترال میں خواتین کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہاشوفاونڈیشن کی کردار پر تفصیلی پریزینٹیشن دی ۔ پروفیسر نقیب اللہ رازی ، مس فرہانہ مسرت ، مس زاہدہ بی بی ، تاج الدین اور معراج النبی نے بھی خطاب کیا۔ اور خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی ۔پروگرام میں طالبات نے خواتین ڈے کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا جس سے شراکا نے سراہا۔ اخر میں مہمان خصوصی اور صدر مخفل نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی خواتین میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ یونیورسٹی کے لیکچرر مس بشریٰ فیضی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

women day organized by Hashoo Chitral 11

women day organized by Hashoo Chitral 6

women day organized by Hashoo Chitral 9

women day organized by Hashoo Chitral 2 women day organized by Hashoo Chitral 4 women day organized by Hashoo Chitral 7 women day organized by Hashoo Chitral 8 women day organized by Hashoo Chitral 1

women day organized by Hashoo Chitral 13

women day organized by Hashoo Chitral 12

 

women day organized by Hashoo Chitral 10


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7206