Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خلیفہ اول کی یوم وفات اور شامی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں چترال میں ریلی اور احتجاجی جلسہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) مسلمانوں کے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی یوم وفات اور شامی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اہل سنت چترال کے زیر اہتمام چترال میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد شاہی بازار چترال سے ایک جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کرلی ۔ جلوس کی قیادت معروف عالم دین حافظ خوش ولی خان نے کی جبکہ جلسے سے ان کے علاوہ سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ، بلبل چترال مولانا اسرار الدین الہلال ، مولانا سراج احمد اور بابائے سیاحت الحاج عیدالحسین نے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق سیرت اور اسلام کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان کے یوم وفات کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے شامی مسلمانوں پر بشار الاسد کی ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو سفارتی لیول پر شامی حکومت سے اٹھائے۔اس موقع پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ضلعی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی چوک کا نام تبدیل کرکے ابوبکر صدیق چوک رکھا جائے اور اسی طرح تمام چوکوں کا نام حلفائے راشدین کے ناموں سے منسوب کیاجائے۔
IMG 20180309 WA0011 1 Copy IMG 20180309 WA0012 1 Copy ahle sunat chitral protest in favor of Shami muslims 8

ahle sunat chitral protest in favor of Shami muslims 1


شیئر کریں: