Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختلف کالجز میں تعینات ٹیچنگ اسسٹنٹ کو ریگولر لیکچر ر کے عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری ،

شیئر کریں:

چترال کے آٹھ لیکچرر ز بھی شامل
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے مختلف کالجز میں تعینات ٹیچنگ اسسٹنٹ کی سروسز کو ریگولر نے کے احکامات جاری کی ہے ۔ ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام نے 31/10/2014 سے 02/12/2015تک ایپائمنٹ ہونے والے تمام ٹیچنگ اسسٹنٹ کی سروس کو ریگولرائز کرکے لیکچر ر ( بی پی ایس 17)کے عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جو25/10/2017سے ریگولر لیکچرر تصور ہونگے۔ ان ریگولر ہونے والے ملازمین میں چترال کے آٹھ لیکچررز بھی شامل ہیں۔ جن میں عتیق الرحمن ولد محمد دوست، خالد ظفر ولد محمد ظفر شاہ ، ریاض احمد خان ولد میر صوات خان، فضل منصور ولد محمد رحیم خان ، جاوید احمد ولد مہراب حسین، مسعود احمد ولد شاہ نواز ، جمشید سرور ولد غلام سرور، آفتاب سید ولد سید الرحمن وغیرہ شامل ہیں۔ جن کی تفصیل ذیل ہے۔

notification lecturer
notification lecturer2

 


شیئر کریں: