Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

SETA گلگت کے صدر سینئر استاد، معروف کالم نگار شکور علی زاہدی کی وفات پر تین روزہ قران خوانی کا اہتمام

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)سپیشل ایجوکیشن ٹیچرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر سینئر استاد، معروف کالم نگار اور سپیشل افراد کے حقوق کے علمبردار شکور علی زاہدی کی ناگہانی وفات پر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت میں تین روزہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ قرآن خوانی کے دوسرے روز اختتامی دعا سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت اللہ نے کہا کہ شکور علی زاہدی ایک عظیم انسان تھے ، وہ خود معذور تھا مگر اس نے نارمل لوگوں سے زیادہ کام کر دکھایا ۔ وہ سپیشل ایجوکیشن کا ایک ایسا فرد تھا جس کا دل ہر وقت ان معذور بچوں کے لئے دھڑکتا تھا، وہ اپنے آخری لمحات تک اس ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کوشاں تھے۔دعائیہ پروگرام سے ڈی ڈی او سپیشل ایجوکیشن غلام حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکور علی زاہدی مرحوم کے مشن کو جاری رکھنا ہی اس سے محبت کا ثبوت ہے اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے کسی سنٹر یا حال کو مرحوم شکور علی زاہدی سے منسوب کیا جائے۔
ٹیچرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری قاری احسان اللہ نے کہا کہ شکور علی زاہدی کی موت سپیشل ایجوکیشن اور گلگت بلتستان کے لئے عظیم سانحہ ہے ، شکور علی زاہدی جیسے لوگ پیدا ہونے میں صدیاں لگیں گی اور اس عظیم سانحے میں ہم تمام سٹاف ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ آخر میں تمام سٹاف نے ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
7145