Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایریا منیجر شاہ ابوالمنصور ا کی اے ۔کے ۔ آر۔ ایس ۔ پی سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوادعی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان رورل سپورٹ پروگرا م کے سینئر ایریا منیجر شاہ ابوالمنصور 30سال سروس کے بعد AKRSPچترال سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ شاہ منصور نے 1989میں AKRSP بطور سوشل آرگنائزرجوائن کی اوروہ اپنی ملازمت کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ اور 2018کو ایریا منیجر بونی کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔

اس موقعے پرAKRSPچترال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سردار ایوب RPMاے کے آر ایس پی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اپنے ایک اچھے اور پرخلوص دوست کو رخصت کر رہے ہیں۔شاہ نے ہمیشہ ایمانداری، شرافت اور دیانت کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اے کے آر ایس پی کی تاریخ میں شاہ منصور کو ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد کیا جائے گا۔RPM نے شاہ کو ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے تقریب میں شریک تمام نوجوان اسٹاف کو شاہ کے نقش قدم پر چلنے کو کہا۔تقریب سے فضل مالک، جہانزیب، حسین احمد، حسین ولی خان اور رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کئے۔تمام اسٹاف نے شاہ کی محنت ، شفقت اور دیانت داری اور ادارے کیلئے انکے گوں نہ گوں خدمات کو سراہا۔

شاہ نے اپنے الوداعی تقریب میں سردار ایوب اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاہ کو تعارفی سرٹیفکیٹ اور تخائف دئے گئے۔
shah mansor akrsp retired2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7128