Chitral Times

Sep 25, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیمی امور پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی تحصیل چترال کا اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ PYOاور PSFکا ایک اہم اجلاس گزشتہ دن مقامی ہوٹل چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قاضی فیصل ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اور عالم زیب ایڈوکیٹ پریسیڈنٹ پی۔پی۔پی تحصیل چترال ، چترال ٹاؤن کے پریسڈنٹ فتح الرحمن لالؔ، محمد شافی ،محمد عالم ، نیاز نیازیؔ اور آیات اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ تحصیل چترال کے PYOاور PSFکے جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے PYOاور PSFکے تنظیمی امور میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔ اور بھٹو ازم کے فلسفلے کو گھر گھر پہنچانے اور ڈسٹرکٹ چترال میں جاری PPP Member Shipکمپین کو تیز کرنے کے علاوہ گراس روٹ لیول پر سڈی سرکل کے قیام پر زور دیا۔ آخر میں وسیم سجاد آخونؔ اور جاوید اقبال نے جیالوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد دسٹرکٹ چترال کے مختلف تحصیلوں بونی، مستوج، گرم چشمہ ،آیون اور دروش کا جلد سے جلد دورہ کرکے PYOاور PSFکو باشعور اور بھٹو ازم سے روشناس اور مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ آخر میں بھٹو خاندان کے شہداء کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔


شیئر کریں: