Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے دیر جانے والی گاڑی کو حادثہ ، چھ افراد جان بحق جبکہ چار زخمی ہیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال سے دیر جانے والی موٹر کار ایون کے سامنے پشاور سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر دریائے چترال میں جاگری ہے ۔ جس کے نتیجے میں دیر جانے والی گاڑی میں سوار چھ افراد افراد جان بحق جبکہ پشاور سے آنے والی موٹرکار میں سوار چار افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال داخل کردیاگیا ہے ۔ جان بحق افراد میں سے چار کی لاشیں دریا سے برامد کرلی گئیں جن میں ڈرائیورتنویرولداسرار سکنہ چمرکن،سمیع الرحمن ولدحبیب الرحمن سکنہ گولوغ دنین ، ،نظام الدین ،زوجہ نظام الدین چیوڈوک شامل ہیں جبکہ مفتی محمودسکنہ گرم چشمہ اور چار سالہ فہیم الدین ولد نظام الدین کی لاشیں تاحال برامد نہ ہوسکیں۔ گاڑی ڈیڑھ ہزار فٹ کی گہرائی میں دریا میں جاگری جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے جوکہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے مخالف سمت میں آنے والی ایک موٹر کار سے ٹکرائی تھی۔ جس کے بعد دریائے چترال میں جاگری ۔ موقع پر لاشوں کو دریا سے نکالنے کے لئے ایون کے عوام موقع پر پہنچ گئے اور سرچ اپریشن میں حصہ لیا ۔
Chitral Car accident at Chitral Dir road near Ayun village resulting 6 person died and 4 injured pic by Saif ur Rehman Aziz2 1

Chitral Car accident at Chitral Dir road near Ayun village resulting 6 person died and 4 injured pic by Saif ur Rehman Aziz

Chitral car hadisa

Chitral accident pic.jpg 2

Chitral accident pic

chitral accident


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7116