Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زرعی قرضوں‌کی افت ، کاشتکار پریشان ..صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے نام کھلا خط…..شیر ولی خان اسیر

Posted on
شیئر کریں:

مکرمی

آپ کے موٴقراخبار کی وساطت سے میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کی توجہ ضلع چترال کے مقروض کاشتکاروں پر ذرعی بنک کے بے جا ظلم کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

2015 کے سیلابوں اور بعد زلزلے کے متاٴثرین کی آشک شوئی کے لیے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے مقام کوراغ چترال میں عوام سے خطاب کے دوران تمام قسم کے ذرعی قرضوں کی معافی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد متعلقہ بنکوں نے چپ سادھ لی اور مقروض کاشتکاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا تھا۔ اب معلوم ہو رہا ہے کہ ذرعی بنک نے سود در سود کے حساب سے ان کاشتکاروں کو اصل زر قرضہ سے تین گنا رقم کی ادائیگی کا نوٹس ایشو کیا ہے اور بذریعہ پولیس وصولی کی دھمکی دے رکھی ہے۔عدم ادئیگی کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ دیا ہے۔ جس سے چترال کے دور دراز وادیوں کے غریب کاشتکاروں پر 2015 کی آفتوں سے بھی بڑی آفت نازل ہوگئی ہےاور وہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔

لہذا بذریعہ خط ہذا جناب صدر پاکستان ممنون حسین صاحب اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے پر زور اپیل ہے کہ سابق وزیراعظم کے قرضہ جات معافی کےاعلان کو عملی جامہ پہنانے کا حکم صادر فرماکر غریب کاشتکروں کو اس مصیبت سے نجات دلائیں۔

شیر ولی خان اسیر

ریٹائرڈ پرنسپل/ سماجی کارکن

یارخون چترال


شیئر کریں: