Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال رورل سپورٹ کے زیر اہتمام خواتین کو خود مختار بنانے کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ چترال رورل سپورٹ پروگرام (CRSP)  جو کہ ایک نو زائیدہ  این ۔ جی ۔ او ہے کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں خواتین کی معاشی ترقی اور خود انحصاری کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں مین چترال، اپر دیر، لوئر دیر سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ شراکاء نے اس موضوغ پر اپنے اپنے خیالات کا اضہار کرتے ہوئے زور دیا کہ اج کے اس ترقیافتہ دور میں خواتین کو اپنے مذہبی اور تقافتی اقدار کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ترقی کے میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ چترال رورل سپورٹ پروگرام کے  CEO  امیر علی شاہ نے شرکاٰء کا شکریہ ادا کیا اورمعاشرے میں خواتین کے کردار اور حقوق کے حوالے سے بات کی اور ساتھ ساتھ خواتین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ تمام شراکاء نے سیمنار کے انعقاد پر چترال رورل سپورٹ پرگرام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خواتین کی ترقی کے حوالے سے اقداما ت کو سراہا گیا.
chitral rural suport program 5

chitral rural suport program 3

chitral rural suport program 1


شیئر کریں:
Posted in چترال خبریںTagged
7051