Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے چترال کی ایک نشست مکمل ختم کردی ۔7مارچ کوچترال کے نمائندگان کا پشاور میں اجلاس طلب..۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان مردم شماری کے بعد نئے حلقہ بندیوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ جس کے مطابق چترال کی نیشنل اسمبلی کی نشست NA-1قرار دیا گیا ہے ۔ اور اسی طرح صوبائی اسمبلی کی بھی ایک ہی نشست رہ گئی ہے ۔ جس کا نام PK-1رکھا گیاہے ۔ مگر ایک نشست کو مکمل طو رپر ختم کردیا گیا ہے۔

چترال چیمبر آف کامرس اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے صدر سرتاج احمد خان نے چترال کی ایک نشست کو ختم کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال رقبے کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہے ۔ اور دورآفتادہ ہونے کی وجہ سے دو نشست بھی چترال کیلئے ناکافی تھے۔ چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے 7مارچ کو صبح دس بجے پشاور پریس کلب میں چترال کے تمام منتخب ممبران اور عمائدین چترال کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے ۔ جس میں گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق چترال کی ایک نشست ختم کرنے کا نوٹفیکشن الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف باقاعدہ پیٹیشن جمع کیا جائیگا۔

انھوں نے اس اخباری بیان کے زریعے تمام منتخب ممبران قومی و صوبائی ، ضلع ناظم ، و دیگر منتخب ناظمین اور مختلف پارٹیوں کے ذمہ داروں کو اس اہم میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یادرہے کہ اس سے پہلے چترال کے تمام منتخب ممبران کا ایک اجلاس پشاور میں بلایا گیا تھا۔ اور صوبائی اسمبلی میں بھی اس فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔

سرتاج احمد خان نے مذید بتایا کہ 7مارچ کی اجلاس میں احتجاج، ہڑتال، دھرنا اور لانگ مارچ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ جس میں سب کی حاضری انتہائی ضروری ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7039