Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبر پختونخوا کاصوبے کے معذور افراد کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ۔

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے معاشرے کے غریب افراد کو صوبے کے بہترین سرکار ی و نجی ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے جس کے تحت ہر خاندان کو سالانہ ساڑھے 5لاکھ روپے کی مفت طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے اب تک صوبے کے14 لاکھ غریب خاندانوں کوصحت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں اور مزید 10لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا پروگرام ہے۔دریں اثناء صوبائی حکومت نے صو بے کے معذور افراد کو بھی یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے معذور افراد کا محکمہ سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی خواتین خیبر پختونخوا کے ساتھ رجسٹرڈہونا لازمی ہے۔محکمہ ہذا کوہاٹ کے ضلعی آفیسر بلال خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے معذور افراد حکومت خیبر پختونخوا کے فیصلے کی روشنی میں صحت کارڈ کے حصول کے لئے محکمہ سماجی بہبود،خصوصی تعلیم وترقی خواتین کے ضلعی دفترمیں مکمل کوائف کے ساتھ اپنے آپ کو فوری طور پررجسٹرڈ کرائیں تاہم پہلے سے رجسٹرڈ معذور افراد زحمت نہ کریں کیونکہ ان کے کوائف پہلے ہی صوبائی حکومت کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں: