Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیو پل کے قرب وجوار میں کوڑا کرکٹ اور فضلات پھیکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔ساجد نواز

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز نے چترال بازار کے دکانداروں ، ہوٹل مالکان ، قصابوں اور پولٹری فروشوں کو تنبیہ کی ہے کہ چیو پل کے قرب وجوار میں کوڑا کرکٹ اور دکان کے فضلات پھیکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ایسے افراد پرکڑی نظر رکھنے اور موقع پران کی گرفتاری کے لئے چترال لیوی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جوکہ رات گئے تک اس مقام کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں چیو پل پر دکان کے فضلات دریامیں ڈالنے والے سبزی فروش ظاہر شاہ ساکن دنین کو موقع پر پکڑ کر جیل بھیجوادیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ چترال شہر کی صفائی اور ستھرائی میں وہ ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں اور گندگی پھیلانے والے عناصر کے بارے میں اطلاع دیں۔

شیئر کریں: