Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈوکیٹ نوید الرحمن چغتائی پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے ضلعی صدر مقرر،نوٹفیکیشن جاری

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے نوجوان سیاست دان نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کو ضلع چترال کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ضلعی صدر مقرر کیا ہے۔اور نوٹفیکیشن بھی جاری ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نو منتخب صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے صوبائی صدر امیر مقام سے گزشتہ دن پشاورمیں ملاقات کی ،ملاقات میں اُنہوں نے اپنے اوپر اعتماد کرنے پر صوبائی اور مرکزی قیادت کا شکریہ اداکیا اور یقین دلایا کہ وہ قیادت کے توقعات پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے صلااحیتوں کو بروئے کار لاکر مسلم لیگ(ن) کو ضلع چترال میں مزید فعال اور سیاسی قوت بنانے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ملاقات میں صوبائی صدر نے نومنتخب صدر کو اپنے بھرپور تاید وحمایت کا یقین دلایا۔

naved urehman pmln notification


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6927