Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ممبران اسمبلی آئینی حقوق مانگنے سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو انسانی اور بنیادی حقوق دو۔۔۔مسعود

شیئر کریں:

گلگت (پ۔ر)مسعود الرحمن سیکریٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ انجمن تاجران ویلفیئر ادارہ ہے۔ان سے کئی قسم کے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔حکومت کو چاہئے کہ ان کو ہر قسم کی تعاون کو یقینی بنایا جائے تو یہاں کئی اور لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔کیونکہ گلگت بلتستان میں فیکٹری کارخانے تو نہیں ہیں صرف دکانوں میں ہزاروں کے حساب سے بیروزگاروں کو روزگار دیا گیا ہے۔۔اگر حکومت نے ان کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس سے کئی لوگوں کی روزگار کا سلسلہ رک جائے گا۔اور کئی بھیک مانگنے والے اور ضرورت مند لوگوں کی ہرطرف سے تعاون کررہی ہے۔اسکے علاوہ آٹے کا نظام لوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کا کام تاجروں کی وجہ سے ڈیلر شپ کا نظام متعارف کرایا ہے۔پہلے صرف سول سپلائی آفس تک محدود تھا ٹیکس کا نظام دو دفعہ ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔بجلی کا نظام ٹھیک کرانے اور بجلی کے دونمبر میٹر اور بجلی کی سستی قیمت کیلئے کئی دفعہ ہڑتالیں کرکے نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔گندم سبسڈی کو بحال کرانے میں ایکشن کمیٹی کا بھرپور ساتھ دیا۔دیگر کئی اہم عوامی ایشوز کے حل کرانے میں تاجر برادری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اسمبلی ممران نہ تو وہ اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں نہ عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں آئے دن عوام مسائل لیکر تاجروں کے پیچھے آرہے ہیں۔ممبران اسمبلی سے گزارش ہے کہ آئینی حقوق مانگنے سے پہلے یہاں گلگت بلتستان کے عوام کو انسانی اور بنیادی حقوق دو۔آئینی حقوق دو تین ممبران اسمبلی جائینگے لیکن غریب عوام کا کیا بنے گا۔۔جب عوام خوشحال ہونگے ان کو انسانی اور بنادی حقوق لیں گے تو آئینی حقوق خود بخود مل جائیں گے اور جو ٹارچر سیل بنایا گیا کہ جرمانہ دیتے ہو یا جیل جاتے ہو۔اسے بھی بند کیا جائے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
6901