Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لینڈ سیٹلمنٹ چترال کے جملہ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔۔۔مولانا چترالی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)لینڈ سیٹلمنٹ چترال کے جملہ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۲۰۰۵ سے یہ ملازمین چترال کے دور افتادہ علاقوں میں دن رات ایک کر کے لینڈ سیٹلمنٹ کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور موجودہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان کے باوجود لینڈ سیٹلمنٹ کے چترال کے اہلکاران کو ریگولیرائز نہ کرنا ان ملازمین کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہے لہٰذا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک فوری نوٹس لیں اور ان ملازمین کو بھی مستقل کریں ریگولیرائیزیشن ایکٹ ۲۰۰۵ع اور ۲۰۰۹ع میں ہونے کے باوجود ان ملازمین کو مستقل نہ کرنا صوبائی حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے جو کہ انصاف کی داعی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے موجودہ امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ۱۳ ، ۱۴ سال سے محنت سے کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے کیونکہ یہ افراد عمر زیادہ ہو نے کی وجہ سے دوسرے محکموں میں بھی اب ملازمت حا صل نہیں کر سکتے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہرتال کیے ہو ئے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے جو کہ انتہائی افسوس نا ک ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6894