Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیلدار مستوج کی لاسپور کے مختلف بازاروں کا معائنہ ، غیر معیاری اشیاء و ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائی

شیئر کریں:

لاسپور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تحصیلدار مستوج نورالدین نے ایس۔ایچ۔او لاسپورقربان علی، حوالدار لیویز فورس عبدالرحمن شاہ اور پولیس جوانون کے ہمراہ گزشتہ روز ہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکینگ کے دوران بھاری تعداد میں دوکاندارون پر بھاری جرمانہ عاید کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرچین، بروک بازار میں ادویات، غیر معیاری چیپس، گھی، پرانے گوشت، اکسپایرڈ ملک پیک (دودھ) ناقص صفائی اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے کئ دوکاندارون کو جرمانہ کیا گیا۔ چھاپے کے دوران انہوں نے مختلف دوکانون کا معاینہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور متعدد دوکانداروں سے غیر معیاری اشیا ء ضبط کرکے قبضے میں لے لیا۔ تحصیلدار نے دوکاندارون کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر معیاری اشیا اور ذائد المیعاد اشیا ء فروخت کرنے سے باز رہے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاییگی۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کا اورتحصیلدارمستوج نورالدین کی طرف سے بازار چیکینگ، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروئیوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلایا جایے۔ تاکہ قانون شکن عناصرپر قانون کی عملداری یقینی ہو۔ اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کا اس اقدام کی بھرپور شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6849