Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی اے ایس گروپ کے چار افسران کی اگلے گریڈوں میں ترقی ، شہاب علی شاہ کمشنر پشاور تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان اسلام آباد کے اعلامیے کی روشنی میں گریڈ 20کے دو افسران محمد سلیم اور کیپٹن(ر) سید وقار الحسنین کو گریڈ 21اور گریڈ 19کے دو افسران شہاب علی شاہ اور ظاہر شاہ کو گریڈ 20میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی ملنے پر محمد سلیم ( پی اے ایس۔بی ایس۔21) کو بحیثیت رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور ، کیپٹن(ر) سید وقار الحسنین ( پی اے ایس۔بی ایس۔21) کو بحیثیت سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ ، شہاب علی شاہ ( پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو بحیثیت کمشنر پشاور ڈویژن پشاور اور ظاہر شاہ ( پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو تا حکم ثانی بحیثیت سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے چار الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6830