Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسامہ احمد وڑائچ شہید اکیڈ یمی چترال کے طلباء وطالبات کے درمیان خودازمائی کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسامہ احمد وڑائچ شہید اکیڈ یمی چترال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے تیاری کرنے والے طلباء وطالبات کے درمیان خود ازمائی کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر مہمان خصوصی تھے جبکہ شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد ، ضلعی انتظامیہ کے افسران، انعام یافتہ اسٹوڈنٹس کے والدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ سیکنڈ ائر کے طالب علم اسامہ الرحمن، فرسٹ ائر میں نورصبا، دسویں جماعت کے عبادالرحمن اور نویں جماعت کے خالقداد نے پہلی، سیکنڈ ائر کے عارف حسین ، فرسٹ ایر کے شائستہ زاہد، دسویں کے عندلیب یونس اور نویں جماعت کے فرہین گل نے دوسری اور سیکنڈ ائر کے ارم عزیز، حنیف احمد فرسٹ ائر، تسکین انورجماعت دہم اور نویں جماعت کے دانش حبیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی۔ سی کے علاوہ اے ڈی سی منہاس الدین، پروفیسر صاحب الدین، ڈی ای او احسان الحق، ڈی او سوشل ویلفیر نصرت جبین، پرنسپل لینگ لینڈ سکول مس کیری، پرنسل گورنمنٹ ہائی سکول کمال الدین، سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نورالاسلام، محمد حکیم ایڈوکیٹ اور دوسروں نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی۔ سی چترال نے کہاکہ اسامہ شہید اکیڈیمی چترال میں کوالٹی تعلیم اور اسٹوڈنٹس کی کیریر سازی کے لئے کوشان ہے اور کامیابی کے دوسال پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو سول سوسائٹی کامکمل تعاون اور اخلاقی سپورٹ حاصل ہے جوکہ خوش آئند بات ہے اور یہ بات ہی اس ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے ضلعے میں تعلیم سمیت ترقی کے مختلف سیکٹروں میں ضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان سب کاوشوں میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اس سلسلے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مستقبل کے حوالے سے بھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی لائحہ عمل اور اس میں نوجوانوں کی کردار کے بارے میں تفصیل بیاں کی۔ اس سے قبل اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فداء الرحمن نے شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی پروگرام اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے علاقے کی تعلیمی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

Osama academy chitral prize distribution new Osama academy chitral prize distribution new2 Osama academy chitral prize distribution new23

Osama academy chitral prize distribution 7

Osama academy chitral prize distribution 16 Osama academy chitral prize distribution 18 Osama academy chitral prize distribution 20 Osama academy chitral prize distribution 21 Osama academy chitral prize distribution 22

Osama academy chitral prize distribution 1 Osama academy chitral prize distribution 8 Osama academy chitral prize distribution 9 Osama academy chitral prize distribution 11 Osama academy chitral prize distribution 12 Osama academy chitral prize distribution 15Osama academy chitral prize distribution 4 Osama academy chitral prize distribution 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6795