Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈونگہ گلی سے مکش پوری ٹاپ تک 4 کلومیٹرتک کے ٹریک پرسنوہائیکنگ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )صوبہ کی نوجوان نسل کو ایڈونچر سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ایڈونچر ایج کلب کے تعاون سے سنو ہائیکنگ ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے ڈونگہ گلی سے مکش پوری ٹاپ تک 4کلومیٹر کے فاصلے پر سنو ہائیکنگ کی تاہم اس موقع پر مکش پوری ٹاپ پر مختلف ایڈونچر سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں جن میں نوجوانوں نے ٹیم گیمز، ایڈونچر گیمز ،ایگلو اور سنوسروائیول کے مقابلوں شرکت کی، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمیدسمیت ایڈونچر ایچ کلب پرائیویٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹر خالد خلیل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام نتھیاگلی میں نوجوانوں کیلئے منعقد کی جانے والی سنو ہائیکنگ میں 40سے زائدنوجوانوں نے شرکت کی ،مکش پوری ٹاپ کا شمار گلیات کی دوسری بلند ترین پہاڑی میں ہوتا ہے جو کہ سطح سمندر سے 9452 فٹ بلند ہے اور تقریباً 4 کلومیٹر کافاصلہ ہے ،سنوہائیکنگ سے ایک روز قبل نوجوانوں کیلئے بون فائر، رباب منگے اور دیگر موسیقی کا اہتمام کیاگیا جبکہ اگلے روز نوجوانوں نے ٹریک پر سنو ہائیکنگ کی، اس موقع پر سنو ہائیکنگ میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ڈونگہ گلی سے مکش پوری تک بہترین ایونٹ کا انعقاد کیاگیا، مکش پوری ٹاپ پر سنو ہائیکنگ ایک محفوظ مقام ہے اس ایونٹ سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی بھی معیشت کے لحاظ سے مستحکم ہوگی،نوجوانوں کیلئے اس قسم کے ایونٹ کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے ۔
snow hicking chitral2 snow hicking chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6835