Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیچرز ایسو سی ایشن سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے وفد کا وزیر تعلیم سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

گلگت( چترال ٹائمز رپورٹ) ٹیچرز ایسو سی ایشن سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کا ایک وفد صدر شکور علی زاہدی کی قیادت میں وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی سے ایک اہم ملاقات کی وفد میں جنرل سیکریٹری احسان اور نائب صدر سلمان علی و دیگر عمائدین بھی شامل تھے ۔ ایسو سی ایشن کے وفد نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو گلگت بلتستان میں انڈکشن کی صورت میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیااور تمام تر وفاقی مراعات ، ون سٹپ پروموشن ، ہارڈ ایریا الاؤنس اورہیلتھ الاؤنس ، دیگر انڈکیشن کا کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ اسپیشل ایجوکیشن کا تعلق معاشرے کے معذوروں سے ہے جن کے لوازمات اور مسائل دیگر شعبہ جات سے مشکل اور مختلف ہیں ۔ اساتذہ کرام اور تمام سٹاف معذور بچوں کو تعلیم و تربیت میں دیگر اداروں کے مقابلے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں مقامی حکومت کو چاہئے کہ وہ کمپلیکس کے تمام اسٹاف کو دیگر محکموں سے بڑھ کر توجہ دے ۔ وفد نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مختصرایام میں سپیشل ایجوکیشن کو بھرپور مراعات دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر تعلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا اور انہیں تمام وفاقی مراعات فراہم کئے جائیں گے۔اسمبلی انڈیکشن قرارداد لانے کی صورت میں تمام امور پر باریک بینی سے جائزہ لیا جائیگا۔انہوں نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن کے تحفظات اور مطالبات کی جانب خصوصی توجہ دے تاکہ گلگت بلتستان میں سپیشل ایجوکیشن اپنے سسٹم و نظام کے مطابق آگے بڑھ سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged ,
6825