Chitral Times

Sep 23, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج قراندازی کا عمل جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے لوگوں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔۔تنظیم اساتذہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حج قراندازی کا عمل جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ حج کے خواہش مند امید واروں میں بڑھتی ہوئی تشویش کا خاتمہ ہو جائے۔ یہ مطالبہ تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخواکے صوبائی ذمہ داران خیراللہ حواری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد رؤف ، ڈاکٹر محمد ناصر ، عبید اللہ ، شمشاد خان جھگڑا اور میاں ضیاء الرحمن نے مشترکہ پریس میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ تقریباتین لاکھ بیس ہزار کے لگ بھگ امید واروں نے فی امید وار 2لاکھ3 9ہزار روپے جمع کئے ہیں ۔ جو کہ اربوں میں بنتے ہیں جس پر بینکوں سے منافع لیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال فی امیدوار نے چالیس دنوں کے لئے 2لاکھ3 9ہزار روپے جمع کئے گئے تھے۔ امسال 30دنوں کے لئے بھی 2لاکھ3 9ہزار روپے جمع کئے گئے ہیں۔ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں ۔ حکومت قراندازی میں تاخیر کی وجہ سے نفع و نقصان کی بنیاد پر امید واروں کے ساتھ حساب بے باک کرے۔ اور ساتھ ہی دورانیہ کم ہونے کی وجہ حساب کے مطابق جمع شدہ بقایارقم امید واروں کی واپس کی جائے ۔

شیئر کریں: