Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں کے لئے درخواستیں طلب

Posted on
شیئر کریں:

پی وائی اْو کے صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات کے لئے اْمیدواروں کی عمر 35سال یااس سے کم ہو،فیصل کنڈی
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے لئے درخواستیں صوبائی آفس سیکرٹری طلاء محمد کے پاس 3مارچ تک جمع کرائیں پیپلز یوتھ کے عہدوں کے خواہشمند امیدوار تین مارچ تک اپنی درخواستیں ppp.kpk1968@gmail.comپر ای میل بھی کرسکتے ہے پی وائی اْو کے صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات کے لئے اْمیدواروں کی عمر 35سال یااس سے کم ہوپیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے زیلی ونگ پیپلز یوتھ کے پی کے صوبائی صدر ملک امجد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات حنیف خان کے نوٹیفکیشن بلحاظ عمر منسوخ ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مخلص نظریاتی اور بھٹو ازم کے پیروکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر نمائندگی دی جائیگی پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
6791