Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے تعلق رکھنے تمام بزرگ شہریوں کو محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر چترال نصرت جبین نے چترال سے تعلق رکھنے تمام بزرگ شہریوں کو محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً ملنے والی مختلف مراعات سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں جس کے لئے انہیں سینئر سٹیزن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کی مردوخاتون شہریوں کی بزرگ شہری کے طور پر رجسٹریشن کا عمل ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیر واقع پولو گراوند کے علاوہ سوشل سروسز میڈیکل سنٹر اور آر سی ڈی سنٹر سوشل ویلفیر آفس نزد نیشنل بنک بونی میں بھی کرائی جاسکتی ہے ۔ پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ فارم ان دفاتر کے علاوہ تمام ویلج کونسل آفسز میں بھی عنقریب دستیاب کئے جائیں گے۔


شیئر کریں: