Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔۔بابر خان ایڈیشنل سیکریٹری سیاحت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ)چیک ری پبلک میں منعقد ہونے والے27ویں انٹرنیشنل ہالی ڈیز فیئر2018میں خیبرپختونخوا حکومت کی شرکت سے صوبہ میں سیاحت کو فروغ ملے گادنیا کو پر امن خیبرپختونخوا کا چہرہ دیکھانے کیلئے اس سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں، ہالی ڈیز فیئرمیں صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات اور ثقافت کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ویڈیو ڈاکومنٹری اور تصاویر کے ذریعے تشہیر کی گئی ان خیالات کا اظہار محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل ،آثارقدیمہ و امورنوجوانان بابر خان نے چیک ری پبلک کے شہر پراک میں ہالی ڈیز فیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیک ری پبلک میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ اس سالانہ فیسٹیول میں 50مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور ٹریول ایجنٹس نے سیاحت و ثقافت سے متعلق سٹالز لگائے تھے ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے پاکستانی سفارتخانہ کی مدد سے اس میں شرکت کی ، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں ، شہریوں اور انٹرنیشنل ٹریول ایجنٹس نے صوبہ کے سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں تاہم اس موقع پر پاکستان سے صرف خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے سٹالز لگائے تھے ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ کے سیاحتی مقامات ، حکومت کی جانب سے سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات ، نئے سیاحتی مقامات کی آبادکاری اور دیگر امور سے متعلق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابر خان نے سیاحوں کو معلومات فراہم کیں، انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 70فیصد سیاحتی مقامات ہیں اور صوبہ میں ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ دیگر مقامات پر اب بین الاقوامی سیاح باآسانی سیر و تفریح کرسکتے ہیں۔
TCKP international holydays fair pic23
TCKP international holydays fair pic233 TCKP international holydays fair pic2

شیئر کریں: