Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان غربت مکاو فنڈ PPAF کی جانب سے BLSO کو بہترین کارکردگی پر ایوارارڈ دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے آفس بونی میں میں پاکستان غربت مکاو فنڈ کے تعاون سے BLSO کی بہترین کارکردگی پر ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ثاقب عطا ء نمائندہ پاکستان غربت مکاو فنڈ ،ایریا مینجر AKRSP بونی ،VC ناظمین ،چیرمین اور بورڈ ممبرز BLSO نے شرکت کیں ۔تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ منیجر BLSO شیرافضل نے شراکاء کو خوش آمدید کہا اور ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔نمائندہ پاکستان غربت مکاوفنڈ ثاقب عطا ء نے پروگرام کے مقاصد بیان کی ۔اور ادارے کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ایریا منیجرشاہ ابو المنصور نے اپنی خیالات کا اظہار کیا۔اس پروگرام میں بہترین کارکردگی پر BLSO کو شیلڈ اور بورڈ ممبران کو اعزازی سرٹیفکٹ دئے گئے۔ پروگرام کے آخر میں چیرمین BLSO سید سردار حسین شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں: