Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

SAP ٹیچرز ایسوسی ایشن و خواتین ونگ کی طرف سے گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت کا شکریہ

شیئر کریں:

گلگت( چترال ٹائمز رپورٹ)SAPٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان و خواتین ونگ گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر قیادت صدر غلام اکبر پیر کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صدور و اراکین نے حصہ لیا۔تمام اضلاع کے صدور نے اپنی انفرادی رائے کا اظہار کیا اور مرکزی ایسوسی ایشن پر بھرپور اعتماد اور آئندہ بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اجلاس کے دوران صدر غلام اکبر، جنرل سیکریٹری عبدالغیاث، رابطہ سیکریٹری سجاد حسین، ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ ، ملکہ حبیبہ صدر خواتین ونگ، جینوا خاتون نائب صدر اور دیگر عہدہ داروں اور ضلعی صدور نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز ،ثناء اللہ سابق سیکرٹری تعلیم، موجودہ سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری تعلیم خادم حسین سلیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی دن رات مخلصانہ کوششوں کی بدولت باالآخر SAP اساتذہ اور گلگت بلتستان کا دیرینہ تعلیمی مسلہ حل ہوا۔
ہم اساتذہ گلگت بلتستان و صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی تعلیم دوست پالیسی کی وجہ سے 1464اساتذہ کا مستقبل اور58000طلباء و طالبات کا مستقبل روشن ہوا۔SAPاساتذہ کے لئے مخصوص اسامیاں بند کرنا اور مظلوم اساتذہ کی20سالوں کی محرومی دور کرنا وزیر اعلیٰ اور کابینہ اور چیف سیکریٹری کا تاریخی کارنامہ سمجھتے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام اس تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
6599