Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کی تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری , اے اے سی دروش بھی تبدیل

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپرعوامی مفاد میں 9 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن شانگلہ حیا الدین (ای اے سی / علاقہ قاضی بی ایس۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات تعینات کردیاگیاہے جبکہ ضلعی آفیسر ،خزانہ ومنصوبہ سازی سوات ریا ض علی خان (ای اے سی/ علاقہ قاضی بی ایس۔17 )کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر بالا، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سی اینڈ ڈبلیو کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد سہیل(پی ایم ایس، بی ایس ۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر ہاؤسنگ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ۔I دروش ،چترال(او پی ایس) شیر قادر(تحصیلدار بی ایس ۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایل اے سی ،ایس این جی پی ایل ،سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات مقبول حسین (پی ایم ایس بی ایس ۔17 )کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر پٹن کوہستان پایاں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرپٹن کوہستان پایاں خالدقیوم (پی ایم ایس بی ایس ۔17)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت رجسٹرار انوائرمنٹل پروٹیکشین ٹربیونل ،پی ڈی ایم اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے محمد قاسم (پی اے، بی ایس ۔16 )کو اپنی ہی تنخواہ اورسکیل میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ،سیکشن آفیسر (سیکریٹ)اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ مس ارم شاہین (پی ایم ایس بی ایس ۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر (او اینڈ ایم )اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ نجید اللہ (پی ایم ایس بی ایس ۔17 )کوان کے اضافی عہدے سے فارغ کردیا گیااوراسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد جاوید ( پی ایم ایس بی ایس ۔17 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر (سیکریٹ ) اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کردیاگیاہے ۔اس امر کااعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کیاگیا۔
ُُ
دریں اثناحکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں ایک پی ایم ایس۔ بی ایس 19 اور دو پی ایم ایس ۔بی ایس 18 کے افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سماجی بہبود عابداللہ (پی ایم ایس ،بی ایس ۔19 )کوتبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زکواۃ ،عشروسماجی بہبود تعینات کردیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی محمد رفیق خان مہند (پی ایم ایس بی ایس ۔18 )کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی اموراورڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امورشاہ سعود (پی ایم ایس بی ایس ۔18 ) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی تعینات کردیا گیاہے۔مذکور بالااحکامات کی روشنی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زکواۃ وعشر وسماجی بہبودعابداللہ (پی ایم ایس بی ایس ۔19 ) کو تاحکم ثانی ڈائریکٹرسماجی بہبودجبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر( پی ایم ایس بی ایس ۔18 )کو تاحکم ثانی ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی )سوات کے عہدوں کااضافی چارج بھی تفویض کردیا گیا ہیں ۔اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیاہے۔

 

اسی طرح خکومت خیبرپختونخوانے فوری طورپرعوامی مفاد میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد صدیق (پی سی ایس ای جی بی ایس 19 اے۔بی ۔سی)کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ 28 فروری 2018 تک سیکرٹری سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے دفتر کے امور کی دیکھ بھال کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔ مزید براں حکومت خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹر صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی عبدالباسط (پی ایم ایس بی ایس۔19 )کو12 مارچ 2018 تک ڈائریکٹرجنرل صوبائی ڈسزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے امورکی دیکھ بھال سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ان امور کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خبیرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
6608