Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، رہائشی مکانات جل کر خاکستر ، مکین جمع پونجی کے ساتھ چھت سے بھی محروم، لاکھوں کا نقصان

شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی کے مقام ڑاغ ڈوک میں گزشتہ رات اچانک آتشزدگی سے رہائشی مکانات سمیت مویشی خانے ،مہمان خانے سمیت گھر کی تمام جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئے ۔ نقصانات کا اندازہ پندرہ لاکھ روپے سے زیادہ بتائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بونی کے رہائشی موسی خان ولد میر محمد خان المعروف براموش (مرحوم ) کے رہائشی مکانات میں گزشتہ رات اچانک آگ لگنے کی وجہ سے تمام رہائشی کمرے، بھوسہ سٹور اور مویشی خانے جل کر راگھ ہوگئے ہیں۔مقامی رضہ کاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی ۔ جبکہ فائر برگیڈ کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئی تھی ۔ مگر مکانات لکڑی کے ہونے کی وجہ سے بہت جلد ہی آگ کے لپیٹ میں آگئے ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگئے ۔ آگ کے شعلے اتنے بلند ہوئے کہ جنالی کوچ و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھر کا مالک بھی فلحال موجود نہیں ہے۔ جو اس وقت محنت مزدوری کے سلسلے میں گھر اور ضلع سے باہر ہے ۔ جبکہ گھر والے تمام جمع پونجی اور مویشیوں کے خوراک سمیت چھت سے بھی مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں۔ اور رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکانات گزشتہ سال ہی تعمیر کئے گئے تھے۔ نقصانات کا اندازہ پندرہ لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ بونی کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی حکومت ، منتخب نمائندگان اور خصوصی طو رپر مخیر حضرات خاص کر کراچی میں مقیم چترال کے معروف انسان دوست ، قابل فخر فرزند اور سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی سے متاثریں کو چھت مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ گھر کی چھت پر اسٹاک کئے گئے خشک پتوں پر چنگاری پڑنے سے بتائی گئی ۔تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے ۔
booni caught fire residence 1 booni caught fire residence 5 booni caught fire residence 14

شیئر کریں: