Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال جغور کے مقام پر گاڑی کو حادثہ ، سوار افراد معجزانہ طور پر بچ گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مقام جغو ر پُل میں ایک کار نمبر N 1313 جسے ڈرائیور رحمت علی چلا رہا تھا، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری ۔ جس سے کار کو نقصان پہنچا جبکہ کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ۔ حادثے میں مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو معمولی چوٹیں آئیں ، اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا ۔ درائیور مذکور نے خود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چڑھائی پر کار سپیڈ میں تھی ۔ کہ سامنے سے موٹر سائیکل آیا ۔ جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ کھائی میں گر گئے ۔ لیکن کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔ کار کو بعد آزان نکال لیا گیا ۔ چترال میں خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال پشاور مین روڈ جو انتہائی طور پر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے ۔ اُس کی مرمت کی جائے ۔ تاکہ حادثات کو کم کیا جا سکے ۔
chitral car hadsa 1

شیئر کریں: