Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال محمد یونس مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال چترال محمد یونس مدت ملازمت مکمل کرکے گزشتہ دن ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ انھیں ریٹائرمنٹ کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی ترقی دیدی گئی ۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان بیت المال کا دفتر مکمل طور پر خالی ہوگیاہے ۔ جبکہ اس سے قبل کلریکل سٹاف بھی موجود نہ ہونے کی وجہ سے تمام کام وہ خود سرانجام دے رہے تھے۔ محمد یونس کے زیرسرپرستی پاکستان بیت المال کی طر ف سے چترال کے طول و عرض میں کم از کم دس ہزار مستحقین امداد سے مستفید ہورہے تھے۔مگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اجراء کے بعد ان علاقوں کے انتہائی غریب افراد بیت المال کی امداد سے محروم ہیں۔ تاہم پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چترال کے متعدد مقامات پر سلائی و کڑھائی ٹریننگ سینٹر ، کمپیوٹر سنٹر اور ایک سکول بھی قائم ہے جہاں سے مستحقین استفادہ کررہے ہیں۔
mohammad younus khan chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6527