Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے 15ہزار اجرت نہ دینے کی پاداش میں 252کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے 15ہزار اجرت نہ دینے کی پاداش میں 252کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ محکمہ صنعت و حرفت کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں 650کارخانوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 616کارخانوں سے پیداوار کا حصول جاری پایا گیا اور 364کارخانوں سے شیڈول بنکوں میں مقرر اجرت کا سلسلہ جاری رہا جبکہ 34کارخانے نومبر 2017ء سے بند پائے گئے ۔اس ضمن میں 252یونٹس کے خلاف چالان کاٹے گئے اور لیبر کورٹ میں ان مقدمات پر کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں سب سے زیادہ پشاورسے133،مردان55 اور سوات 18کارخانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔یاد رہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کچھ عرصہ قبل مزدوروں کو حکومت کی مقررہ کردہ کم از کم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر کریں: