Chitral Times

Dec 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروک لاسپو ر میں آتشزدگی ، رہائشی مکانات جل کر خاکستر۔ لاکھوں روپے کا نقصان

Posted on
شیئر کریں:

لاسپور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ شب  لاسپور کے گاوں بروک میں آگ لگنے سے میرزہ نادر شاہ کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ، سامان بھی خاکستر ، مکینوں کے مطابق گھر میں موجودپانج لاکھ کیش رقم کے ساتھ بیس لاکھ روپے سے ذیادہ کا نقصان ہوا۔
ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوے میرزہ نادر شاہ نے بتایا کہ اگ رات کے وقت نامعلوم وجوہات کی بناپر لگی ۔ اوربہت تیزی سے گھر کو اپنے لپیٹ میں لیا، اور پورے گھر کو خاکسترکرکے رکھ دیا۔علاقے کے لوگوں نے رات بھر آگ بجھاتے رہے اور بہت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ مرزہ نادر شاہ کے مطابق وہ اپنے فیملی کو لیکر اپنے رشتہ داروں کے گھر رہتا ہے۔

Laspur brook atashzadgi 1 Laspur brook atashzadgi 3


شیئر کریں: