Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی سی دیر اپر نے لواری ٹنل روڈ کی بندش کی سختی سے تردید کردی

Posted on
شیئر کریں:

دیر ( چترال ٹائمز رپورٹ )ڈپٹی کمشنر دیر اپر عثمان محسود نے بعض اخبارات میں شائع اور ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا۔ کہ مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل روڈ سمیت دیر اپر کی مختلف سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ انہوں نے مذکورہ خبر کو حقیقت کے برعکس اور من گڑت قرار دیا۔ اصل صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر اپر نے بتایا ۔ کہ ضلع بھر میں تمام سڑکیں معمول کے مطابق کھلیں ہیں جن پر گاڑیوں کی آمدرورفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لورای ٹنل روڈ سمیت شاہ کوٹ ، براول اور کوہستان تاپتراک تمام سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے صاف اور کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ صرف دو علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کے لئے متعلقہ ایس ڈی او کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کہ وہ فوری طور پران علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ جس پر کام پوری تندہی سے جاری ہے اور بہت جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنادیا جائیگا۔ دریں اثناء آزاد ذرائع نے بھی چترال لواری ٹنل سڑک کے کھلے رہنے کی تصدیق کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی خبر کو جاری کر نے سے پہلے متعلقہ اداروں سے ان کی تصدیق کروائیں تاکہ عوام میں بلاوجہ خوف و ہراس نہ پھیل سکے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
6419