Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج، چوبیس گھنٹوں کے اندر تین افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن گئے،

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج خاص میں چوبیس گھنٹوں کے اندر تین افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق اقبال الدین ولد اقبال نگین مرحوم (سابق زراعت آفیسر ) عمر تقریبا 40سال ، جوان نواز ولد یورمس خان عمر تقریبا60سال ساکنان چنار مستوج اور بلبلان خان ساکن حضرت آباد کی 25سالہ بیٹی بھی شامل ہے۔ جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ایک ہی دن میں انتقال کرگئے ہیں۔ علاقے کے عوا م نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ ودیگر متعلقہ محکموں سے اپیل کی ہے کہ اس موذی مرض پر تحقیق کی جائے ۔ یہ مرض علاقے میں عام ہوگیا ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی اس مرض میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن جاتا ہے۔

شیئر کریں: