Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے / بی ایس سی، بی کام پارٹ ون ایند ٹو سالانہ امتحانات 2018 کے شیڈول کااعلان کردیاہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے / بی ایس سی پارٹ ون ایند ٹو سالانہ امتحانات 2018 کے شیڈول کااعلان کردیاہے اور ریگولر / پرائیویٹ/ لیٹ کالج امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اورامتحانی داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ22 ۔مارچ تک ، 500/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ ،09 اپریل تک،دگنی فیس کے ساتھ 20 اپریل تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 30 ۔ اپریل2018 تک کنٹرولر امتحانات ہزارہ یونیورسٹی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اس امرکااعلان کنٹرولر امتحانات ہزارہ یونیورسٹی کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

دریں اثنا ہزار ہ یونیورسٹی مانسہرہ میں بی ۔کام پارٹ ون اورپارٹ ٹوکے سالانہ امتحانات 2018 ء کے لئے فریش / ری اپیئر/ لیٹ کالج سٹوڈنٹ کے لئے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کااعلان کردیاہے ۔تمام امیدوار20 مارچ 2018 تک نارمل فیس ،3 اپریل 2018 تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 12 اپریل 2018 تک ڈبل فیس کے ساتھ اور 24 اپریل 2018 تک تین گنا فیس کے ساتھ امتحانی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں ۔اس امر کااعلان ہزار ہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیاہے۔


شیئر کریں: