Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بہتریں پرفارمنس دینے والے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ فراہم کردی گئیں

Posted on
شیئر کریں:

ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی فہد خواجہ چترالی کو صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے چیک دیا۔
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)صوبائی ادارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے تیسری خیبر پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکے زیر اہتمام گیمزکی لوگو کی تقریب رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جبکہ اس موقع پر شاندار پرفارمنس کے مطاہرہ کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کوتعلیمی سکالر شپ دیدی گئی جن میں دوکروڑ روپے تقسیم کئے گئے ،نامور فنکاروں نے بھی خوبصورت آوازوں سے محفل کو لوٹ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان تھے انکے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان،ضلع ناظم ارباب عاصم خان ،ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب ،ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنید خان ،ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک ،ڈائیریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناگل آفریدی،ڈی ایس او پشاور جمشیدبلوچ سمیت کثیر تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام نشتر ہال میں منعقد ہ ایک پروقار تقریب میں 2016اور2017کومنعقد ہ انڈر23گیمزمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں لائبہ اعجاز،فہد خواجہ،معاذ اختر ،حمزہ گل،ثناء بہادر،نمرہ عقیل اورنورہنہ شمس سمیت دیگر کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ کے سلسلے میں کیش رقم دیدی گئی،جبکہ گیمزکے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی ،لوگوکی رونمائی ٹیبل ٹینس کی باصلاحیت کی سپیشل کھلاڑی شہناز اور زینب کے ہاتھوں کی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس جنیدخان کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے نچلی سطح پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کویکساں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،جبکہ ان کھلاڑیوں کوتعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے انہیں تعلیمی سکالر شپ دی جارہی ہے جس سے یقیناًکھلاڑیوں کی سہولیات ہوگی اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی سامنے آئینگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ خان نے بتایاکہ انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ اگلے انڈر 23گیمزمیں پشاور دسٹرکٹ کے کھلاڑی شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرکے سب سے آگے رہے ،یہی وجہ ہے کہ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں مر دوخواتین ٹیموں کی تیار ی کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیکر باقاعدہ آغازآج سے ہوجائیگا۔

under 23games2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6409