Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے نام پر تحریک انصاف کی طرف سے نئی تنظیم سازی اور نئی کابینہ کا قیام بلا جواز ہے۔۔غلام مصطفی اینڈ عبد الطیف

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف اور نائب صدر غلام مصطفے ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی اپر چترال کی تنظیم سازی کو مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی ورکرز کنونشن بلانے اور نئی کابینہ کے قیام کو خلاف ضابطہ قرار دے کر رحمت غازی ، شہزادہ سکندرالملک اور سردار حکیم کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز بونی میں ورکرز کنونشن کے موقع پر اپنی بطور جنرل سیکرٹری انتخاب سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چونکہ اپر چترال ڈسٹرکٹ طریقہ کار کے مطابق فنکشنل نہیں ہے ۔ اس لئے اپر چترال کے نام پر تحریک انصاف کی طرف سے نئی تنظیم سازی اور نئی کابینہ کا قیام بلا جواز ہے ۔ اور اس حوالے سے انہوں نے ریجنل صدر محمود خان سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ۔ کہ انہوں نے بھی نئی کابینہ کی تشکیل کی کوئی بات نہیں کی ہے ۔ جس کی بنا پر وہ اپر چترال کی تنظیم میں بطور جنرل سیکرٹری ذمہ داری انجام دینے سے قاصر ہیں ۔ تاہم انہوں نے کنونشن میں عدم موجودگی کے باوجود سیکرٹری کے عہدے کیلئے اُن کا نام لینے پرورکرز اور قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میری ذاتی رائے یہ ہے ۔ کہ اپر چترال ڈسٹرکٹ کا نوٹفیکیشن نہیں ہوا ہے ۔ ایسے میں نئی کابینہ کے قیام کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں کسی گروپ بندی میں شامل نہیں ہوں ۔ اور نہ عبد اللطیف ،رحمت غازی کی حمایت یا دونوں کی مخالفت کرتا ہوں ۔ تاہم وہ اس بات کو واضح کرتے ہیں ۔ کہ نئی ڈسٹرکٹ فنکشنل ہونے یا موجود کابینہ کو ختم کرنے کے ریجنل صدر کے احکامات کے بغیر اپر چترال کیلئے نئی کابینہ کے قیام کا کوئی جواز نہیں ۔ پریس کانفرنس میں صدر تحصیل مستوج آفتاب ایم طاہر ،صدر سپورٹس ونگ محمد ارشاد و دیگر موجود تھے ۔

شیئر کریں: